دنیا بھر میں میٹا کی فیس بک سمیت دیگر سروسز کے اکاؤنٹس اچانک بند ہوگئے، جو ایک گھنٹے سے زائد معطل رہنے کے بعد بحال ہوئے۔ اس دوران صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اکاؤنٹس کے سیشنز خود بخود ایکسپائر ہوگئے تھے۔صارفین کا کہنا ہے کہ دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کی تو فیس بک نے ان کے پاس ورڈ کو ہی غلط قرار دے دیا۔ فیس بک کے علاوہ میٹا کی ایک اور سروس انسٹاگرام پر بھی صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب میٹا کی ایک اور سروس واٹس ایپ پر ابھی تک صارفین کو رسائی حاصل ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور میسینجر وسیع پیمانے پر ڈاؤن ہوگئے۔ اب تک میٹا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔دوسری جانب میٹا سروسز ڈاؤن ہونے پر ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹرول کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ یہ پیغام پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے ہمارے سرورز کام کر رہے ہیں۔
Home / Breaking News, News, Technology / دنیا بھر میں فیس بک و انسٹاگرام اکاؤنٹس ایک گھنٹے سے زائد بند رہنے کے بعد بحال
دنیا بھر میں فیس بک و انسٹاگرام اکاؤنٹس ایک گھنٹے سے زائد بند رہنے کے بعد بحال




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments