دنیا بھر میں میٹا کی فیس بک سمیت دیگر سروسز کے اکاؤنٹس اچانک بند ہوگئے، جو ایک گھنٹے سے زائد معطل رہنے کے بعد بحال ہوئے۔ اس دوران صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اکاؤنٹس کے سیشنز خود بخود ایکسپائر ہوگئے تھے۔صارفین کا کہنا ہے کہ دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کی تو فیس بک نے ان کے پاس ورڈ کو ہی غلط قرار دے دیا۔ فیس بک کے علاوہ میٹا کی ایک اور سروس انسٹاگرام پر بھی صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب میٹا کی ایک اور سروس واٹس ایپ پر ابھی تک صارفین کو رسائی حاصل ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور میسینجر وسیع پیمانے پر ڈاؤن ہوگئے۔ اب تک میٹا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔دوسری جانب میٹا سروسز ڈاؤن ہونے پر ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹرول کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ یہ پیغام پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے ہمارے سرورز کام کر رہے ہیں۔
Post your comments