سماجی کارکنوں اور تاجررہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا گلا گھونٹ رہی ہے جبکہ وہ اختلاف رائے کو کچلنے کے لیے نئے کنٹرولز کا تجربہ کر رہی ہے جس سے ملک کی معاشی بحالی خطرے میں پڑ رہی ہے۔ ایک آئی ٹی ایسوسی ایشن کے مطابق، جولائی کے بعد سے، انٹرنیٹ نیٹ ورک معمول سے40فیصد تک سست رہے ہیں جبکہ واٹس ایپ پر دستاویزات‘ تصاویر اور صوتی نوٹس میں خلل پڑا ہے، جسے لاکھوں لوگ استعمال کرتے ہیں۔ ڈیجیٹل حقوق کے ماہرین کا خیال ہے کہ ریاست ایک فائر وال ٹیسٹ کر رہی ہے جو ایک حفاظتی نظام ہے جو نیٹ ورک ٹریفک کی نگرانی کرتا ہے لیکن اسے آن لائن جگہوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈیجیٹل حقوق کے ماہر اور کارکن اسامہ خلجی نے اے ایف پی کو بتایا کہ انٹرنیٹ کی سست روی ریاست کی جانب سے قومی فائر وال اور مواد فلٹرنگ سسٹم کی تنصیب کی وجہ سے ہے جس کا مقصد نگرانی کو بڑھانا اور سیاسی اختلاف رائے کو سنسر کرنا ہےبالخصوص سیاست میں مداخلت سے متعلق سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر ہونیوالی تنقید کو روکنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکام واٹس ایپ کو اس کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن صلاحیتوں کی وجہ سے نشانہ بنا رہے ہیں، جو صارفین کو کسی تیسرے فریق کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کیے بغیر معلومات کو محفوظ طریقے سے شیئر کرنے کے قابل بناتی ہے۔
Home / Breaking News, News, Technology / حکومت انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا گلا گھونٹ رہی ہے، سماجی کارکن و تاجر رہنما
حکومت انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا گلا گھونٹ رہی ہے، سماجی کارکن و تاجر رہنما

Related Articles



Weekly E Paper

Article
ڈوما کافر کی نسلی شناخت اور اخوند سالاک کی فتوحات تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsریاستِ ڈوما موجودہ خیبرپختونخواہ کے شمالی پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ایک منظم غیر مسلم ریاست تھی جس کا آخری حکمران ’’ڈوما کافر‘‘ کہلاتا تھا۔ یہ ریاست دریائے سندھ کے مغربی کنارے، کوہِ سیاہ کے بالمقابل واقع تھی اور اس میں بونیر، شانگلہ، تورغر، بشام اور چکسیر جیسے علاقے شامل تھے۔ اس خطے کی جغرافیائی ساخت […]
Read Moresports
دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 270 رنز […]
Read More



















Post your comments