حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے گزشتہ روز اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہوئے حملے کی ذمے داری قبول کر لی۔القسام بریگیڈ کا جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں آپریشن اسلامی جہاد کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ کے ساتھ مل کر کیا ہے۔واضح رہے کہ تل ابیب میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں 1 شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی حکام نے تل ابیب میںہونے والے حملےکو دہشت گرد حملہ قرار دے دیا۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں ہونے والے دھماکے میں مارا جانے والا شخص بم بار ہے جس نے بیگ میں بم رکھا ہوا تھا۔
دھماکے میں مرنے والے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک ٹرک میں ہوئے بم دھماکے میں 1 شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔پولیس کا دھماکے سے متعلق کہنا تھا کہ دھماکا گاڑی میں نصب بارودی مواد سے ہوا۔اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ تل ابیب میں بم دھماکے کے واقعے کے پیچھے تمام امکانات کی چھان بین کر رہے ہیں۔
Post your comments