نیٹو، چین کا مقابلہ کرنے کیلئےایشیائی شراکت داروں سے تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ واشنگٹن میں سربراہی اجلاس کے اختتام پر نیٹو رہنماؤں نے روس کی جنگ کے ’فیصلہ کن سہولت‘ کار کے طور پر چین کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد ایشیائی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر غور کیا۔نیٹو اعلامیے میں بیجنگ کو یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کا فیصلہ کن معاون قرار دیا گیا۔یورپی یونین میں بیجنگ مشن کے ترجمان نے اس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ نیٹو کو چین کے نام نہاد خطرے کو بڑھاوا دینا، محاذ آرائی اور دشمنی کو ہوا دینا بند کرنا چاہیے۔چینی ترجمان نے کہا عالمی امن و استحکام کیلئے مزید تعاون کرنا چاہیے۔ الزام دوسروں پر ڈالنے کے بجائے صورتحال کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے۔ترک صدر اردوان نے کہا کہ روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا کوئی بھی امکان پریشان کن ہے۔
Home / Breaking News, News, World / نیٹو، چین کا مقابلہ کرنے کیلئےایشیائی شراکت داروں سے تعلقات استوار کرنے کا خواہاں
نیٹو، چین کا مقابلہ کرنے کیلئےایشیائی شراکت داروں سے تعلقات استوار کرنے کا خواہاں

Weekly E Paper

Article
اہلیہ کی طاقت تحریر:ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsبرطانیہ کے اخبار دی اکانومسٹ میں 14 نومبر کو شائع ہونے والا اوون بینیٹ جونز کا مضمون پاکستانی عوام کے لیے ایک بم دھماکے کی مانند تھا، جس کا عنوان تھا “صوفی، کرکٹر اور جاسوس: پاکستان کے تخت کی جنگیں”۔ یہ کہانی، درست ہو یا غلط، سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی تیسری […]
Read Moresports
ابوظہبی ٹی 10لیگ ،کوئٹہ کیولری نے پلے آف کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
Posted in: News, Sportsابو ظہبی : ابو ظہبی ٹی10 لیگ اپنے نصف مرحلے میں انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکی ہے، جہاں کوئٹہ کیولری شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ کیولری نے مسلسل پانچوں میچز جیت کر پانچ صفر کا مثالی ریکارڈ قائم کیا اور 10 پوائنٹس کے […]
Read More



















Post your comments