class="post-template-default single single-post postid-4918 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

میٹا کا صیہونیوں کیخلاف پوسٹیں ہٹانے کا فیصلہ

میٹا کمپنی نے صیہونیوں کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹیں ہٹانے کی پالیسی کو بڑھا دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور سروسز کی مالک کمپنی میٹا نے نفرت انگیز تقریر کی پالیسی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس توسیع کے تحت صیہونیوں کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹس کو ہٹایا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی پالیسی یہودیوں اور اسرائیلیوں کو صیہونی قرار دینے سے روکنے کے لیے بنائی گئی ہے۔میٹا نے جائز سیاسی مباحثوں اور نقصان دہ بیان بازی کے درمیان فرق کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 145 سے زائد ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد میٹا کمپنی نے ایسے مواد کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا جو صیہونیوں پر تنقید کرنے کی آڑ میں یہودیوں اور اسرائیلیوں کے وجود سے انکار کرنے والوں کے تصورات کو فروغ دیتے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter