class="post-template-default single single-post postid-4921 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

آذربائیجان کے صدر کی شہباز شریف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آذربائیجان کے صدر نے اسلام آباد میں یادگار پاکستان پر حاضری دی، پھول رکھے، پاک فوج کے دستے نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو سلامی دی، اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔اس سے پہلے اسلام آباد آمد پر وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزراء نے آذربائیجان کے صدر کااستقبال کیا ۔صدر الہام کے ساتھ وفد میں آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے حکام بھی شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین متعدد مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کا امکان ہے۔آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا پاکستان میں پرتپاک استقبال کیا گیا، پاکستان میں داخل ہوتے ہی آذربائیجان کے صدر کے طیارے کو پاک فضائیہ کے طیاروں نے حفاظتی حصار میں لیا، آذرئیجان کے صدر کے طیارے کو پاک فضائیہ کے طیارے اسلام آباد تک حفاظتی حصار میں لے کر آئے۔وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آذربائیجان کے صدر پاکستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter