آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کیڈسٹر کٹ جیل راولاکوٹ توڑ دی گئی ،بھارت کو مطلوب سمیت 20 قیدی فرار ہوگئے،ایک ہلاک، تحقیقات شروع، سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔راولا کوٹ جیل کا عملہ معطل، انتظام پولیس نے سنبھال لیا، تین اہلکار زیر حراست، محکمہ داخلہ نے 30مئی کو ہائیکورٹ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ جیل سنگین نوعیت کے مقدمات والے قیدیوں کیلئے محفوظ نہیں۔راولاکوٹ جیل میں قیدیوں کے فرار کا واقعہ اتوار کو دن دو سے اڑھائی بجے کے دوران پیش آیا۔ اس دوران ایک قیدی نے مرکزی دروازے پرموجود سنتری کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اورباقی قیدی نکل بھاگے۔ فائرنگ سے ایک قیدی زخمی ہوگیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فرار ہونے والے قیدیوں میں سزائے موت کے پانچ قیدی بھی شامل ہیں ۔ فرار قیدیوںکا سربراہ غازی شہزاد گڑالہ پلندری کا رہائشی تھا،جسے کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیاتھا۔پولیس نے فرار انیس قیدیوں کی تلاش کے لئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کر دی ہے اورضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دیاہے۔یاد رہے کہ غازی شہزاد آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی کے شہر پلندری کے نواحی علاقے گڑالہ کے رہائشی ہیں، وہ کچھ عرصہ پاک آرمی میں بھی سروس کرچکے ہیں، بعد ازاں ایک اور عسکری تنظیم میں شامل ہوئے اور مختلف کارروائیوں میں حصہ لیا، کچھ عرصہ جیل میں رہے اور گذشتہ عام انتخابات میں انہوں نے یونائٹڈ موومنٹ کے ٹکٹ سے پلندری شہر کے حلقے سے الیکشن لڑا۔چند ماہ قبل غازی شہزاد نے پلندری میں ایک پریس کانفرنس کر کے یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی تنظیم پلندری میں ایک تربیتی کیمپ بنانے کا فیصلہ کرچکی ہے، جس کا مقصد آزادی کشمیر کے لیے تحریک چلانا، نوجوانوں کو تربیت دینا غیر ریاستی جماعتوں کی سرگرمیاں محدود کرنا اور جن لوگوں نے لوٹ مار کی ان کا محاسبہ کرنا شامل ہے۔
Home / Breaking News, News, Regional / آزاد کشمیر کی جیل توڑ دی گئی، 20 قیدی فرار، ایک ہلاک، تحقیقات شروع
آزاد کشمیر کی جیل توڑ دی گئی، 20 قیدی فرار، ایک ہلاک، تحقیقات شروع
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments