پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کر لیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین ٹو زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل کی تربیتی لانچنگ کا مقصد تربیت اور تکنیکی پیرا میٹرز کا جائزہ لینا تھا۔اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیموں کے انجینئرز کے سینئر افسران نے تربیتی لانچ کا مشاہدہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے تکنیکی مہارت، لگن اور کام کو سراہا جبکہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارک باد دی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔
Home / Breaking News, News, Technology / پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ
پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 02-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 02-01-2025
Read MoreM | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | 4 | 5 | ||
6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 |
13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 |
20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 |
27 | 28 | 29 | 30 | 31 |
Article
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsچیمپئینز ٹرافی2025ء سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر قاضی جواد احمد نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا کہ ٹائم لائن کے مطابق اپ گریڈیشن اب فنشنگ کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، آفس بلڈنگ کے پہلے فلور پر […]
Read More
Post your comments