class="post-template-default single single-post postid-4924 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پنجاب میں 25 ارب کی تعلیمی اسکالرشپ کا اعلان، طلبہ میں 20 ہزار بائیکس تقسیم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 25 ارب روپے کی تعلیمی اسکالر شپ اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کےطلبہ میں 20 ہزار موٹر سائیکلز تقسیم کیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کو بائیکس ملنے پر ان سے زیادہ نواز شریف خوش ہیں، طلبہ کو جلد لیپ ٹاپ بھی دیں گے، 4 ماہ کے اندر ای بائیکس دینے کا وعدہ پورا کیا، پورے پنجاب میں طلبہ و طالبات کو بائیکس دیں گے۔وزیراعلیٰ  پنجاب نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ پنجاب الیکٹرک ٹرانسپورٹ کی طرف جائے، دوسرے مرحلے میں موٹر بائیکس کی تعداد بھی بڑھائیں گے، چاہتی ہوں کہ طلبہ کی تمام توجہ اپنی تعلیم پر ہو، صرف بائیکس ہی نہیں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم بھی لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچیوں سے کہوں گی آپ ضرور بائیکس چلانا سیکھیں تاکہ آپ انڈیپنڈنٹ ہوں، چاہتی ہوں کہ پیٹرول بائیکس کو بتدریج ختم کریں اور ای۔بائیکس پر آئیں، طلبہ کو دیے گئے ای۔بائیکس کی بیٹری کی انشورنس بھی کروائی گئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ای ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں بھی لیڈ کرے گا، میرا خواب ہے کہ پنجاب کے ہر شہر میں بہتر پبلک ٹرانسپورٹ ہو، میں چاہتی ہوں دوسرے صوبے بھی ترقی میں پنجاب کو فالو کریں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ یوتھ کا رحجان تعمیری کاموں کی طرف ہو، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، پاکستان اب اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter