class="post-template-default single single-post postid-1021 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا میں بھتہ خوری: بھارتی مجرموں کا نیٹ ورک ملوث

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں بھتہ خوری کے متعدد واقعات میں بھارت میں موجود جرائم پیشہ افراد کا نیٹ ورک ملوث ہے۔ ایڈمنٹن پولیس نے انکشاف کیا کہ بھتہ خوری سمیت 27 جرائم کی منصوبہ سازی بھارت میں کی گئی اور اسے ایڈمنٹن کے شہریوں نے انجام دیا۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں 6 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم کینیڈا سے فرار ہو چکا ہے۔ بھارتی نژاد متاثرین کو واٹس ایپ پر بھتہ دینے کے پیغامات موصول ہوتے تھے۔ متاثرین میں ساؤتھ ایشین کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کینیڈین بلڈرز اور کاروباری افراد شامل ہیں جن سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا جاتا تھا۔ ایک واقعہ میں بھتہ نہ دینے پر زیرِ تعمیر گھروں کو نذرِآتش کر دیا گیا۔ بتایا گیاہے کہ بھتہ خوری کے اسی نوعیت کے ایک معاملے کی تفتیش ٹورنٹو میں بھی ہو رہی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter