کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں بھتہ خوری کے متعدد واقعات میں بھارت میں موجود جرائم پیشہ افراد کا نیٹ ورک ملوث ہے۔ ایڈمنٹن پولیس نے انکشاف کیا کہ بھتہ خوری سمیت 27 جرائم کی منصوبہ سازی بھارت میں کی گئی اور اسے ایڈمنٹن کے شہریوں نے انجام دیا۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں 6 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم کینیڈا سے فرار ہو چکا ہے۔ بھارتی نژاد متاثرین کو واٹس ایپ پر بھتہ دینے کے پیغامات موصول ہوتے تھے۔ متاثرین میں ساؤتھ ایشین کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کینیڈین بلڈرز اور کاروباری افراد شامل ہیں جن سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا جاتا تھا۔ ایک واقعہ میں بھتہ نہ دینے پر زیرِ تعمیر گھروں کو نذرِآتش کر دیا گیا۔ بتایا گیاہے کہ بھتہ خوری کے اسی نوعیت کے ایک معاملے کی تفتیش ٹورنٹو میں بھی ہو رہی ہے۔
کینیڈا میں بھتہ خوری: بھارتی مجرموں کا نیٹ ورک ملوث
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
روہان مصطفی سمیت8 نوجوان پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے منتخب
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے […]
Read More
Post your comments