class="post-template-default single single-post postid-3262 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کوویڈ ویکسین ایسٹرازینیکا جان لیوا بلڈ کلاٹ کی ‏نایاب قسم کا سبب بن سکتی ہے، یورپی کمپنی کا اعتراف

برطانوی سوئیڈش فارما کمپنی ایسٹرازینیکا نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ اس کی کوویڈ ویکسین بلڈ کلاٹ کی ایک ‏نایاب قسم کا سبب بن سکتی ہے، جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ایسٹرازینیکا کی کوویڈ ویکسین کوویشیلڈ  سے زائد ممالک میں وسیع پیمانے پراستعمال کی گئی ہے۔برطانیہ میں دائر کئے گئے ایک مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایسٹرازینیکا کی کوویڈ ویکسین موت اور شدید زخموں کا باعث بنی اور تقریباً 50 متاثرین کیلئے 100 ملین پاؤنڈ تک ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایسٹرازینیکا نے پہلی بار عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ اس کی کوویڈ ویکسین بہت کم صورتوں میں  نامی بیماری کا سبب بنتی ہے، جس میں خون کا جمنا اور پلیٹلیٹس کی کمی شامل ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter