class="post-template-default single single-post postid-2639 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

چیف جسٹس سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ہائی کورٹ ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں۔عدالتی ذرائع کے مطابق ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا۔اسلام آباد پولیس کے ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی۔ایکسپرٹس کی ٹیم تحقیقات میں مشغول ہے کہ پاؤڈر کی نوعیت کیا ہے؟عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ خط کے متن میں لفظ اینتھریکس لکھا ہوا تھا، خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے۔ریشم نامی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے ججز کوخطوط بھیجے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی پولیس کو طلب کر لیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter