ہیکرز معلومات چرانے کے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال کرنے لگے۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوا دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز مجموعی طور پر 132 ایپلی کیشنز کے ذریعے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہیکرز نے معلومات چرانے کے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال بھی شروع کیا ہے جن کے ذریعے ہیکرز اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹریپ کر کے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے، مراسلے میں ایپلی کیشنز انسٹال کرنے والے افسران کو انٹرنیٹ منقطع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مراسلے میں معروف اینٹی وائرس انسٹال کر کے اپنے موبائل فون اسکین کرنے کی سفارش کی گئی ہے، مراسلے میں ناقابل اعتبار ایپلی کیشنز سے انسٹالیشن نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور انجان وائی فائی نیٹ ورک بھی استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
Home / Breaking News, News, Technology / ہیکرز کا معلومات چرانے کیلئے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال
ہیکرز کا معلومات چرانے کیلئے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 23-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 23-01-2025
Read MoreArticle
شکر ہے کے پاکستان میں کہیں تو قانون برابر ہے۔ ویسے تو ہمارے ہاں قانون ہمیشہ سے ہی امیر، بڑے ، طاقتور کی داشتہ رہا ہے۔
Posted in: Article, Newsشکر ہے کے پاکستان میں کہیں تو قانون برابر ہے۔ ویسے تو ہمارے ہاں قانون ہمیشہ سے ہی امیر، بڑے ، طاقتور کی داشتہ رہا ہے۔ مگر ڈاکوؤں نے کہا کہ “ہمارا قانون سب کےلیے برابر ہے۔” جی ہاں یہ بات ڈاکوؤں نے شکار پور کے ایک سول جج کو گن پوائنٹ پہ لوٹتے ہوئے […]
Read More-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News -
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, News -
-
sports
کپتانوں کا ایونٹ، روہت شرما پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ فیصلہ نہ ہو سکا
Posted in: News, Sportsبھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کپتانوں کے ایونٹ کے لیے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ اس بات کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق روہت شرما کے پاکستان جانے کی کوئی وضاحت نہیں ملی ہے، ان کا کپتانوں کے ایونٹ کے لیے جانا اب تک واضح نہیں۔چیمپئنز ٹرافی کے […]
Read More
Post your comments