class="post-template-default single single-post postid-2057 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پنجاب: قیمتوں میں استحکام کیلئے ایک الگ محکمہ قائم

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے ایک الگ محکمہ قائم کر دیا گیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے پیاز اور کیلے کو صوبے سے باہر بھجوانے پر پابندی کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج سے متعلق سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،  64 لاکھ سے زائد خاندانوں کو گھر کی دہلیز پر رمضان پیکیج بھجوایا جا رہا ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گھر گھر رمضان پیکیج بھجوانے پر اضافی خرچہ آرہا ہے، رمضان پیکیج کی پنجاب کے ہر ضلع میں آج سے  تقسیم شروع کر دی جائے گی، جو 20 رمضان تک جاری رہے گی۔صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ رمضان میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، عوام رمضان پیکیج سے متعلق خصوصی ہیلپ لائن پر شکایت درج کراسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈیٹا میں مسائل کے باعث کئی مستحقین رمضان پیکیج سے محروم رہ گئے ہیں، رمضان پیکیج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دیا جارہا ہے، ابھی تک 15 لاکھ تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter