وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے ایک الگ محکمہ قائم کر دیا گیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے پیاز اور کیلے کو صوبے سے باہر بھجوانے پر پابندی کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج سے متعلق سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، 64 لاکھ سے زائد خاندانوں کو گھر کی دہلیز پر رمضان پیکیج بھجوایا جا رہا ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گھر گھر رمضان پیکیج بھجوانے پر اضافی خرچہ آرہا ہے، رمضان پیکیج کی پنجاب کے ہر ضلع میں آج سے تقسیم شروع کر دی جائے گی، جو 20 رمضان تک جاری رہے گی۔صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ رمضان میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، عوام رمضان پیکیج سے متعلق خصوصی ہیلپ لائن پر شکایت درج کراسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈیٹا میں مسائل کے باعث کئی مستحقین رمضان پیکیج سے محروم رہ گئے ہیں، رمضان پیکیج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دیا جارہا ہے، ابھی تک 15 لاکھ تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
پنجاب: قیمتوں میں استحکام کیلئے ایک الگ محکمہ قائم

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments