گزشتہ8فروری کو عام انتخابات کے نتیجے میں معلق پارلیمنٹ وجود میں آئی ہے ۔ جہاں کسی بھی سیا سی جماعت کوسادہ اکثریت حاصل نہیں ہے ۔ ایسی صورت میں کوئی مخلوط اتحادی حکومت ہی تشکیل پا سکے گی ۔ اس سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی مسلم لیگ (ن ) سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی پیپلز پارٹی اور دیگر چھوٹی جماعتوں میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسیر سابق وزیراعظم عمران خان کے حمایت یافتہ نو منتخب امیدواروں نے سب سے زیادہ93 نشستیں حاصل کی ہیں ۔ مسلم لیگ (ن ) کی75اور پیپلز پارٹی کی 54نشستیں ہیں ۔ آزاد امیدواروں کا گروپ بھی حکومت سازی کےلیے اتحادیوں کی تلاش میں ہے ۔ قومی اسمبلی کے336رکنی ایوان میں حکومت سازی کےلیے169ارکان درکار ہوں گے۔ اس میں70محفوظ نشستیں شامل ہیں ۔ آنے والے دنوں میں حکومت سازی کا اونٹ کسی کروٹ بیٹھے گا اس کا جائزہ لیا جا سکتا ہے ۔ آئین اور قانون کے تحت عام انتخابات کی تکمیل کے تین ہفتوں کے اندر صدر مملکت کی جانب سے نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا ہوتا ہے ۔ عام طور پر اجلاس اس سے قبل ہی طلب کرلیا جاتا ہے ۔ نئے اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے ۔ اس کے بعد قائد ایوان (وزیراعظم ) کا انتخاب ہوتا ہے جسے336رکنی ایوان میں سادہ اکثریت169ارکان کی حمایت ظاہرکرنا ہوتی ہے ۔ وزارت عظمیٰ کے ایک سے زائد امیدوار ہو سکتے ہیں ۔ اگر وزارت عظمیٰ کا امیدوار پہلے راؤ نڈ میں اکثر یت حاصل نہیں کر پاتا تو دوسرے راؤنڈ میں دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔جوبھی اکثریت لے گا وہ قائد ایوان قرار دیدیا جائے گا ۔ نو منتخب وزیراعظم پارلیمنٹ منصب کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی کا بینہ کا اعلان کرے گا ۔ نگراں عبوری حکومت پھر اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کردے گا ۔ 70محفوظ مخصوص نشستوں میں60خواتین اور10غیر مسلموں کےلیے مختص ہیں ۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سب سے بڑی تعداد میں آزاد امیدوار مخصوص نشستوں پر کسی کو منتخب کرانے کی اہل نہیں ہیں ۔اگر وہ چاہتے ہیں تو انہیں بلاک بنانے کےلیے کسی سیا سی جماعت میں شامل ہونا پڑے گا ۔اس کی وجہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کی انتخابات میں شرکت پر پابندی ہے ۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پاکستان میں مخلوط اتحادی حکومت ہی تشکیل پا سکے گی، غیر ملکی خبر ایجنسی
پاکستان میں مخلوط اتحادی حکومت ہی تشکیل پا سکے گی، غیر ملکی خبر ایجنسی





Article
Markham Hotel Attack is Another Sign of Worsening Islamophobia.NCCM
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Sometimes, it is almost impossible to put into words the raw emotions involved with our work. When we learned about the 54-year-old hotel employee viciously beaten in Markham, Ontario, we initially had little idea about his injuries. Yet when we found out just how badly he suffered, our anguish, disgust, […]
Read More-
نازک موڑ: ہماری دائمی منزل تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
sports
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، […]
Read More-
کرسٹیانو رونالڈو پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
Posted in: News, Sports -
Post your comments