class="post-template-default single single-post postid-1525 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اس حکومت کے ساتھ کام کریں گے جسے عوام نے منتخب کیا، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ واضح طور پر ایک مسابقتی الیکشن تھا، لوگوں نے اپنی پسند کے حق کا استعمال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم جمہوری عمل کا احترام بھی کرتے ہیں۔میتھیو ملر نے مزید کہا کہ آزادانہ تحقیقات کے لئے پاکستان کا قانونی نظام ہی پہلا مناسب قدم ہوگا، تحقیقات کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہو تو اس پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter