class="post-template-default single single-post postid-1145 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

روس کا فوجی طیارہ تباہ، 65 یوکرینی جنگی قیدیوں سمیت 74 افراد ہلاک

روس میں ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گرنے کے واقعے میں طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔ ماسکو سے روسی حکام نے طیارے میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق طیارے میں  یوکرین کے 65 فوجی قیدیوں سمیت 74 افراد سوار تھے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی سرحدی علاقے بلگورود میں فوجی طیارہ یوکرین نےگرایا۔ روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یوکرین کا فوجی طیارہ مار گرانا وحشیانہ دہشت گردی ہے۔ دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی کابینہ کے مطابق یوکرین نے فوجی طیارے پر امریکی یا جرمن ساختہ میزائل سے حملہ کیا۔ خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ روس کے سرحدی علاقے بلگورود میں روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ روسی کابینہ کے رکن اینڈرئی کارتا پولو ف کے مطابق بلگورود میں طیارے کو تین میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، تحقیقات سے واضح ہوگا کہ طیارے کو نشانہ بنانے والے میزائل کون سے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلے گا کہ میزائل پیٹریاٹ تھے یا آئی آر آئی ایس، ٹی ایس۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق بلگورود میں گرنے والے طیارے میں پکڑے گئے 65 یوکرینی فوجی سوار تھے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ طیارے میں سوار یوکرینی فوجیوں کو قیدیوں کے تبادلے کیلئے بلگورود لے جایا جا رہا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter