روس میں ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گرنے کے واقعے میں طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔ ماسکو سے روسی حکام نے طیارے میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق طیارے میں یوکرین کے 65 فوجی قیدیوں سمیت 74 افراد سوار تھے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی سرحدی علاقے بلگورود میں فوجی طیارہ یوکرین نےگرایا۔ روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یوکرین کا فوجی طیارہ مار گرانا وحشیانہ دہشت گردی ہے۔ دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی کابینہ کے مطابق یوکرین نے فوجی طیارے پر امریکی یا جرمن ساختہ میزائل سے حملہ کیا۔ خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ روس کے سرحدی علاقے بلگورود میں روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ روسی کابینہ کے رکن اینڈرئی کارتا پولو ف کے مطابق بلگورود میں طیارے کو تین میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، تحقیقات سے واضح ہوگا کہ طیارے کو نشانہ بنانے والے میزائل کون سے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلے گا کہ میزائل پیٹریاٹ تھے یا آئی آر آئی ایس، ٹی ایس۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق بلگورود میں گرنے والے طیارے میں پکڑے گئے 65 یوکرینی فوجی سوار تھے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ طیارے میں سوار یوکرینی فوجیوں کو قیدیوں کے تبادلے کیلئے بلگورود لے جایا جا رہا تھا۔
Home / Breaking News, News, World / روس کا فوجی طیارہ تباہ، 65 یوکرینی جنگی قیدیوں سمیت 74 افراد ہلاک
روس کا فوجی طیارہ تباہ، 65 یوکرینی جنگی قیدیوں سمیت 74 افراد ہلاک


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
انگلینڈ اور بھارت کا لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsانگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا […]
Read More
Post your comments