دو سال قبل دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا گزشتہ روز 114 سال کی عمر میں چل بسے۔وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا کی باضابطہ طور پر 4 فروری 2022ء کو سب سے عمر رسیدہ شخص کے طور پر تصدیق کی گئی تھی، اس وقت ان کی عمر 112 سال اور 253 دن تھی۔وینزویلا کے حکام اور پیریز مورا کے رشتہ داروں نے اب اُن کی موت کی تصدیق کی ہے۔رشتہ داروں کا بتانا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز 2022ء میں دنیا کے معمر ترین آدمی ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے پیریز مورا منگل کو 114 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔پیریز مورا کی موت پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جوآن ویسینٹ پیریز مورا 114 سال کی عمر میں ہمیشہ کے لیے ہم سے دور ہو گئے ہیں۔‘یاد رہے کہ پیریز مورا 11 بچوں کے والد ہیں، 2022ء تک اِن کے 41 پوتے، 18 پڑپوتیاں اور 12 پڑپوتے تھے۔ٹائیو ویسینٹ کے نام سے جانا جانے والا کسان (پیریز مورا) 27 مئی 1909 کو اینڈین ریاست تاچیرا کے قصبے ایل کوبرے میں پیدا ہوا تھا، ٹائیو ویسینٹے کا 10 بہن بھائیوں میں نواں نمبر تھا۔
دنیا کا معمر ترین شخص 114 سال کی عمر میں چل بسا




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments