دو سال قبل دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا گزشتہ روز 114 سال کی عمر میں چل بسے۔وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا کی باضابطہ طور پر 4 فروری 2022ء کو سب سے عمر رسیدہ شخص کے طور پر تصدیق کی گئی تھی، اس وقت ان کی عمر 112 سال اور 253 دن تھی۔وینزویلا کے حکام اور پیریز مورا کے رشتہ داروں نے اب اُن کی موت کی تصدیق کی ہے۔رشتہ داروں کا بتانا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز 2022ء میں دنیا کے معمر ترین آدمی ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے پیریز مورا منگل کو 114 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔پیریز مورا کی موت پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جوآن ویسینٹ پیریز مورا 114 سال کی عمر میں ہمیشہ کے لیے ہم سے دور ہو گئے ہیں۔‘یاد رہے کہ پیریز مورا 11 بچوں کے والد ہیں، 2022ء تک اِن کے 41 پوتے، 18 پڑپوتیاں اور 12 پڑپوتے تھے۔ٹائیو ویسینٹ کے نام سے جانا جانے والا کسان (پیریز مورا) 27 مئی 1909 کو اینڈین ریاست تاچیرا کے قصبے ایل کوبرے میں پیدا ہوا تھا، ٹائیو ویسینٹے کا 10 بہن بھائیوں میں نواں نمبر تھا۔
دنیا کا معمر ترین شخص 114 سال کی عمر میں چل بسا

Related Articles
-
-
ابوظبی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے اے-10 تھنڈر بولٹ طیارے مشرق وسطیٰ کی فضائی نگرانی پر مامور
-
Alberta man killed after crane collapses at Saskatoon construction site
-
Every generation faces the same question: How will we lead?
-
کینسر میں مبتلا شاہ چارلس نے شاہی خاندان کے ایک اہم رکن کو اپنے فرائض سونپ دیے

Weekly E Paper

Article
Every generation faces the same question: How will we lead?
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Every generation faces the same question: How will we lead? This is a question that comes to mind especially on a day like today – as we reflect upon the question of sacrifice and leadership, exemplified throughout our history from the Prophet Musa (upon whom be peace) to Imam […]
Read More-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
sports
خاتون سے زیادتی کا کیس: بھارتی کرکٹر یش دیال کیخلاف ایف آر درج
Posted in: News, Sportsخاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف ایف آر درج کرلی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف ایک خاتون سے زیادتی کا کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ایک خاتون نے فاسٹ بولر یش دیال پر جنسی استحصال کا الزام […]
Read More
Post your comments