سیالکوٹ میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے فلائٹ آپریشن غیر معمولی متاثر ہوا ہے، تیاروں کو لینڈ کرنے کے لیے کئی کئی گھنٹے فضا میں چکر کاٹنے پڑے۔ فیول ختم ہونے پر ایک غیرملکی پرواز کو لاہور ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موسمی خرابی کی وجہ سے سیالکوٹ کی 8 غیرملکی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوحہ سے پہنچی قطر ایئر کی پرواز کیو آر 630 کو سیالکوٹ لینڈنگ کے لیے ڈھائی گھنٹے انتظار کرنا پڑا جسے بعد ازاں فیول کم ہونے پر لاہور لینڈ کرایا گیا۔ اسی طرح ایئر عربیہ کی شارجہ کی پرواز جی 9552 بھی ساڑھے 3 گھنٹے چکر کاٹ کر لینڈ کر سکی۔ فلائی دبئی کی دبئی سیالکوٹ کی پرواز ایف زیڈ 337 بھی ڈیڑھ گھنٹے چکر کاٹ سیالکوٹ لینڈ کر سکی۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 746 کو جدہ سے تاخیر سے روانہ کیا گیا۔سیالکوٹ سے غیرملکی چاروں پروازوں کی روانگی میں بھی غیرمعمولی تاخیر ہو رہی ہے۔
سعودی ایئر لائن کی اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث واپس جدہ لینڈنگ کروادی گئی۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق پرواز ایس وی 726 کے ٹیک آف کرتے ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے فوری طور پر واپسی کا رخ کیا۔پائلٹ نے حفاظتی نقطۂ نظر سے طیارے کا اضافی فیول سمندر پر پرواز کر کے ضائع کیا۔روانگی کے ایک گھنٹے بعد طیارے کی جدہ ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈنگ ہو گئی۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق مسافروں کو متبادل پرواز سے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے، اسلام آباد سے جدہ کی پرواز کو روانگی کے لیے گھنٹوں کی تاخیر کا سامنا ہے۔
Post your comments