class="post-template-default single single-post postid-5743 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

یوکرین گیس پائپ لائنز پر حملہ امریکی اجازت کے بغیر نہیں کر سکتا تھا: روسی سفیر

امریکا میں روسی سفیر اناتولی انتونوف کا کہنا ہے کہ یوکرین نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں پر حملہ امریکی اجازت کے بغیر نہیں کر سکتا تھا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا تمام ذمے داری اپنی یوکرینی کٹھ پتلیوں پر ڈالنا چاہتا ہے، روس نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں پر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں سزا دے گا۔امریکی جریدے کے مطابق یوکرینی اعلیٰ فوجی کمانڈر نے گیس پائپ لائنوں پر 2022ء کے حملے کی منظوری دی تھی۔امریکی جریدے کا مزید کہنا ہے کہ امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو بم باری نہ کرنے کی وارننگ بھی دی تھی۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر کے ترجمان نے ان دعووں کی تردید کی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter