class="post-template-default single single-post postid-11839 single-format-standard eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ترکیہ، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی حمایت، توانائی، معدنیات اور آئی ٹی میں تعاون پر اتفاق، مشترکہ منصوبے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ ‘انقرہ میں صدر طیب اردوان سے ملاقات ‘مشترکہ پریس کانفرنس ‘ توانائی، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون پر اتفاق ‘مشترکہ منصوبوں اور دوطرفہ سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور ‘ دونوں رہنماؤں کا اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ‘ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ‘غزہ میں انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ آبادی کو انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔صدرایردوان نے کہاہےکہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے‘ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں‘دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں‘ ترکیہ اپنے بھائی پاکستان کی ہرممکن مدد اور تعاون کے لیے ہر وقت تیار ہےجبکہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کیلئے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں‘وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کی جائیں ‘مسئلہ کشمیر پر ترکیے کی غیرمتزلزل حمایت پر مشکور ہیں‘وزیراعظم نے بلوچستان میں جاری دہشت گردی کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے پر عائد کی اور ان کے خاتمے میں ترکیہ سے تعاون کی درخواست کی۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف منگل کو 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچے جہاں انقرہ میں ترک وزیردفاع نے ان کا شاندار استقبال کیا۔بعد ازاں وزیر اعظم نے صدراردوان سے انقرہ میں ملاقات کی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ اعلامیے کے مطابق انقرہ میں ہونےوالی ملاقات میں شہباز شریف نے مشترکہ منصوبوں اور دو طرفہ سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا اور توانائی، کان کنی، دفاع، زراعت ‘مصنوعی ذہانت اورسائبرسکیورٹی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے مواقعوں کو اجاگر کیا۔دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ آبادی کو انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔اس موقع پر صدراردوان نے خطے میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز استنبول سے 73 کلومیٹر دور 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے یونان، بلغاریہ اور رومانیہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے نقصان کی فوری طور پر اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter