ٹورانٹو پولیس نے موبائل فونز کے 15 سو نمبروں کو چوری کرنے اور ایک ملین ڈالر کا فراڈ کرنے کے الزامات میں پاکستانی نژاد سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ٹورانٹو پولیس نے اس کیس کی ایک سال تفتیش کی اور بالآخر ملزموں کو حراست میں لے کر 108 الزامات عائد کیے ہیں۔
پولیس کو اس مقدمے میں دو خواتین کی تلاش بھی ہے۔ ٹورانٹو پولیس کے تفتیشی افسران ڈیوڈ کوفی اور مائیکل گو نے بتایا کہ ’پراجیکٹ ڈسرپٹ‘ میں پولیس کے مختلف شعبوں نے کارروائی میں حصہ لیا، ملزمان میں سید شان، سید حنین، حذیفہ موٹالا، محمد ابراہیم، اویس واراچھیا، وسیم عباس، نوح ابگیو، ماریہ ایگیوجا، اونالی حسین اور بریڈن ڈی امیکہ شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے 4 سو جعلی شناختی دستاویزات بھی برآمد کی ہیں۔ملزمان متاثرین کے موبائل فون کے ذریعے ڈیٹا اور بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرتے تھے۔
Post your comments