class="post-template-default single single-post postid-5430 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

حکومتِ پنجاب کا جماعت اسلامی کے گرفتار مقامی رہنماؤں، ورکرز کو رہا کرنے کا فیصلہ

حکومتِ پنجاب کی جانب سے جماعتِ اسلامی کے گرفتار مقامی رہنماؤں اور ورکرز کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جماعتِ اسلامی کے مقامی رہنماؤں اور ورکرز کو رہا کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پر کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے گرفتار ارکان کو آج رہا کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں کے خلاف راولپنڈی میں جماعت اسلامی نے دھرنا دیا ہوا ہے۔دو روز قبل حکومتی کمیٹی کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔جماعت اسلامی نے مذاکرات پر وزیراعظم کی گارنٹی اور معاہدے پر وزیراعظم کے دستخط کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter