طورخم، جنگ کے نتیجے میں چھٹے روز بھی پاک افغان بارڈرپر مکمل سناٹا ، مال بردار اور مسافروں کی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، دونوں اطراف کے ڈرائیور اور مسافر سخت پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان جنگ کے نتیجے میں چھٹے روز بھی پاک افغان شاہراہ پر مکمل سناٹا رہا،کیونکہ اس پر افغانستان اور پاکستان کے مابین جو تجارتی مال بردار اور افغان مسافروں کو لانے اور لے جانے والیاں جو گاڑیاں پاک افغان شاہراہ پر چلتی تھیں یہ ساری اب بند ہو گئی ہیں ۔ادھر گزشتہ چھ دنوں سے پاک افغان بارڈر طورخم بھی مکمل طور پر ہر قسم کی بحث آمد ورفت کے لئے دونوں اطرف سےبند ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان میں دونوں ممالک کے لوگ اور گاڑیاں پاک افغان بارڈرز پر پھنس گئی ہیں جبکہ مال بردار اور مسافروں کی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے ڈرائیور اور مسافر اس صورت حال پرسخت پریشان ہیں ۔اس مشکلات کے علاوہ تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو روزانہ کے حساب سے کروڑوں روپوں کا نقصان ہے کیونکہ سرحد کے دونوں اطراف پر بہت سے ایسی مالبردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں جس میں تازہ میوے اور سبزیاں ہیں جو اب خراب ہو رہے ہیں جبکہ افغانستان اور پاکستان میں مذکورہ اشیاء کی قیمیتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے کیونکہ پاک افغان سرحدوں کی بندشوں کے نتیجےمی ان چیزوں کی درآمدات اور برآمدات اس وقت بند ہے ۔
Home / Breaking News, News, Regional / طورخم، جنگ کے نتیجے میں چھٹے روز بھی پاک افغان بارڈر پر مکمل سناٹا
طورخم، جنگ کے نتیجے میں چھٹے روز بھی پاک افغان بارڈر پر مکمل سناٹا

Related Articles



Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
Posted in: News, Sportsمسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments