بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی نئی سازش کا انکشاف سامنے آیا ہے۔قتل کی نئی سازش کے حوالے سے بلومبرگ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سکھ فار جسٹس کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی دوسری سازش پکڑی گئی، سازش میں ملوث 5 بھارتی گرفتار کرلیے گئے۔رپوٹ کے مطابق چند ماہ پہلے بھی گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کا ’را‘ کا منصوبہ امریکا میں بھی بے نقاب ہوا تھا۔قتل کی سازش میں ملوث ’را‘ کے ایجنٹ نکھل گپتا امریکا کی حراست میں ہیں، انہیں چیک ری پبلک سے مقدمے کا سامنا کرنے کےلیے امریکا پہنچا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں ممتاز سکھ رہنما کے بیٹے کی شادی میں گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنایا جانا تھا، انہوں نے آخری موقع پر شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔شادی سے ایک روز قبل 5 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار افراد پر قتل کا الزام عائد نہیں کیا گیا اور نہ عدالت میں اسلحہ رکھنے کا الزام ثابت ہوسکا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد کی گاڑی سے اسلحہ ملنا، اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں ہدف تھے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے معاملے پر کینیڈین حکام کی خاموشی پر اظہار مایوسی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حقائق سامنے نہ لا کر لگتا ہے کینیڈا نے بھارتی ایجنٹوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نجر اور پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے سے انکاری ہے۔
Home / Breaking News, Canada, News / بھارتی خفیہ ایجنسی کی گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی نئی سازش کا انکشاف
بھارتی خفیہ ایجنسی کی گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی نئی سازش کا انکشاف




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments