کینیڈین پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے باپ بیٹے 62 سالہ احمد فواد مصطفیٰ الدیدی اور 26 سالہ مصطفیٰ الدیدی پر دہشت گردی اور پُرتشدد حملوں کی منصوبہ بندی کے 9 الزامات عائد کر دیے ہیں۔ رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس (آر سی ایم پی) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹورانٹو ملزمان کا نشانہ تھا اور حملوں میں کلہاڑی اور چاقو کا استعمال بھی کیا جانا تھا۔ آر سی ایم پی کے اسسٹنٹ کمشنر میٹ پیگز اور سپرنٹنڈنٹ جیمز پار نے بتایا کہ ملزمان آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کر رہے تھے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ ملزمان کے اصل اہداف کیا تھے مگر وہ اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے قریب ترین تھے۔ اس سوال کا جواب بھی قبل از وقت ہے کہ یہ پُرتشدد منصوبہ مقامی طور پر تشکیل دیا گیا یا مکمل طور پر بیرونِ ملک میں بنایا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مقامی ہوٹل کے ایک کمرے سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کو اس منصوبے کی اطلاع جولائی کے آغاز میں ہو گئی تھی۔
Home / Breaking News, Canada, News / گرفتار باپ بیٹے آئی ایس آئی ایس کیلئے کام کر رہے تھے: کینیڈین پولیس
گرفتار باپ بیٹے آئی ایس آئی ایس کیلئے کام کر رہے تھے: کینیڈین پولیس
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
روہان مصطفی سمیت8 نوجوان پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے منتخب
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے […]
Read More
Post your comments