وادی تیراہ میں موبائل ٹاورز پر حملوں کا خوفناک منصوبہ بنالیاگیا ہے ، سیکورٹی فورسز کے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ وادی تیراہ ہیڈکوارٹر کے علاقے میں شدت پسندوں نے ایک اہم اجلاس کیا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تیراہ میدان کے مختلف مقامات پر نصب موبائل ٹاورز کو دیسی ساختہ بموں یا دیگر دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے علاقے میں موجود یوفون اور جاز کے موبائل ٹاورز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وادی تیراہ میں جن ٹاورز کو نشانہ بنانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ان میں یو فون کے ٹاورز کی اکثریت شامل ہے۔ان ٹاورز کندوں غریبی، حیدر کنڈو، ساران سر، خوجل خیل، بھوٹان شریف، ادم خیل سنگخ، کرناخیل، تختکی اور شلوبر جبکہ جاز کمپنی کے نرہاوں ٹاور شامل ہے.ادھر اس خوفناک منصوبے کے تحفظ کے حوالے سے مقامی سیکیورٹی اداروں نے ممکنہ حملوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور موبائل کمپنیوں سے بھی کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات سخت کریں۔ دوسری جانب عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شدت پسند عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ قیمتی انفراسٹرکچر اور عوام کی سہولیات کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
وادی تیراہ میں موبائل ٹاورز پر حملوں کا خوفناک منصوبہ


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments