ڈپٹی کمشنر نصراللّٰہ خان نے کہا ہے کہ صوابی کے دالوڑی گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ سے کئی گھر ڈوب گئے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 کے قریب افراد ریلے میں بہہ گئے ہیں۔ نصراللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی ریلے کا بہاؤ بہت تیز ہے، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ، ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ ہوچکی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نصراللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ ہری پور اور مردان سے بھی ریسکیو ٹیموں کو بلالیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے علاقوں بونیر، سوات، شانگلہ اور باجوڑ سمیت مختلف متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔
پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں سیلاب زدگان کو راشن، دیگر سامان مہیا اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل بھی کیا جا رہا ہے۔پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے راستوں کو کھولنے اور ملبے کو ہٹانے، جبکہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔پاک فوج کے ڈاکٹرز متاثرہ علاقوں میں کیمپس لگا کر مریضوں کے مفت علاج میں مصروف ہیں۔تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔
Post your comments