class="post-template-default single single-post postid-9648 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

راولپنڈی: 2 وکلا کے قاتل پولیس اہلکار کو 2 مرتبہ سزائے موت، 3 سال قید کی سزا

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اٹک میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں 2 وکلا کے قتل کیس میں عدالت نے مجرم انتظار حسین شاہ کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہو گی۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت 15جون 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter