قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا۔بل وفاقی وزیر رانا تنویر نے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کے خلاف صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔اس سے قبل صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بل کو مسترد کر دیا تھا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی پی ایف یو جے، اے پی این ایس، سی پی این ای، امینڈ اور پی بی اے پر مشتمل ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا تھا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم صحافی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر کی جا رہی ہیں، پیکا ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ اب تک شیئر نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔پیکا ایکٹ کے تحت فیک نیوز پر سزا 3 سال اور جرمانہ 20 لاکھ روپے تک ہو سکے گا۔ترمیمی بل کے مطابق نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی۔پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی پر اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف تادیبی کارروائی کی مجاز ہو گی، اتھارٹی متعلقہ اداروں کو سوشل میڈیا سے غیر قانونی مواد ہٹانے کی ہدایت جاری کرنے کی مجاز ہوگی۔
پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments