وعدے کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکن جلسے کے اجازت نامے میں دئیے راستوں سے جلسہ گاہ پہنچنے میں کامیاب نہ ہو سکے ، جلسہ گاہ کے قریب 26نمبر چونگی پر خلاف ورزی کی کوشش کی تو تصادم ہو گیا ، پولیس اور پی ٹی آئی کے کاکرکنوں میں جھڑپیں ہوئیں اور بات پتھراؤ ،لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ تک پہنچ گئی جس میں ایس ایس پی سیف سٹی شعیب داوڑ سمیت متعدد پولیس اہلکار اور کئی شرکائے جلسہ بھی زخمی ہو گئے، پولیس نے فرنٹیئر کانسٹیبلری اور رینجرز کی نفری طلب کر کے پی ٹی آئی کارکنوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا ۔ 26نمبر چونگی پر جلسے کے شرکاء کے اسلام آباد پولیس پر بلا اشتعال پتھراؤ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، وزیر داخلہ نے زخمی ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی، انہوں نے چیف کمشنر کو ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ادھررکاوٹیں ہٹانے کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہیوی مشینری بھی ساتھ لائے تھے، دوسری طرف سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی ویڈیو شیئر کرنے پر معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے جلسے کی پرانی ویڈیو شیئر کی تھی تاہم اپنی غلطی کا ادراک ہونے پر عارف علوی نے ناصرف وہ ڈیلیٹ کی بلکہ اس حوالے سے پوسٹ کر کے معافی بھی مانگ لی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میں نے اپنی 2پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں ہیں، اپنی غلطی پر معذرت کرتا ہوں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پی ٹی آئی جلسہ، جھڑپیں، ایف سی طلب، کارکنوں کا پتھراؤ، ایس ایس پی سمیت کئی اہلکار زخمی
پی ٹی آئی جلسہ، جھڑپیں، ایف سی طلب، کارکنوں کا پتھراؤ، ایس ایس پی سمیت کئی اہلکار زخمی


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز کے 281 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب 5، عبداللّٰہ شفیق 29، بابر اعظم 47، سلمان آغا 23 اور محمد رضوان 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب […]
Read More
Post your comments