افغانستان کے وزیر دفاع ملامحمد یعقوب مجاہدنے پاکستان کی جانب سے بھارت پر عائد الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ہماری پالیسی کبھی بھی اپنی سرزمین کا استعمال دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی نہیں رہی ہے‘ ہم ایک آزاد ملک کے طور پر ہندوستان کے ساتھ تعلق قائم رکھتے ہیں اور انہیں اپنے قومی مفادات کے دائرے میں مزید مضبوط کریں گے۔ ساتھ ہی ہم پاکستان کے ساتھ اچھے پڑوسی کے تعلقات برقرار رکھیں گے۔ ہمارا مقصد تعلقات کو استوار کرنا ہے، کشیدگی پیدا کرنا نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ افغانستان نے باہمی معاہدے اور عالمی ثالثوں کی درخواست پر دوحا مذاکرات میں شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھاکہ افغان طالبان ہندوستان کی جانب سے پراکسی جنگ لڑ رہے ہیں ۔الجزیرہ کو انٹرویو میں افغان وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام الزامات بے بنیاد، غیر معقول اور ناقابل قبول ہیں۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی ملک افغانستان پر حملہ کرتا ہے تو وہ دلیری سے اپنی سرزمین کی حفاظت کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے یاد دلایا کہ افغانیوں کی اپنے ملک کے دفاع کی ایک طویل تاریخ ہے۔
بھارت پر پاکستانی الزامات بے بنیاد ہیں، افغان وزیر دفاع

Related Articles



Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
Posted in: News, Sportsمسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments