افغانستان کے وزیر دفاع ملامحمد یعقوب مجاہدنے پاکستان کی جانب سے بھارت پر عائد الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ہماری پالیسی کبھی بھی اپنی سرزمین کا استعمال دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی نہیں رہی ہے‘ ہم ایک آزاد ملک کے طور پر ہندوستان کے ساتھ تعلق قائم رکھتے ہیں اور انہیں اپنے قومی مفادات کے دائرے میں مزید مضبوط کریں گے۔ ساتھ ہی ہم پاکستان کے ساتھ اچھے پڑوسی کے تعلقات برقرار رکھیں گے۔ ہمارا مقصد تعلقات کو استوار کرنا ہے، کشیدگی پیدا کرنا نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ افغانستان نے باہمی معاہدے اور عالمی ثالثوں کی درخواست پر دوحا مذاکرات میں شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھاکہ افغان طالبان ہندوستان کی جانب سے پراکسی جنگ لڑ رہے ہیں ۔الجزیرہ کو انٹرویو میں افغان وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام الزامات بے بنیاد، غیر معقول اور ناقابل قبول ہیں۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی ملک افغانستان پر حملہ کرتا ہے تو وہ دلیری سے اپنی سرزمین کی حفاظت کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے یاد دلایا کہ افغانیوں کی اپنے ملک کے دفاع کی ایک طویل تاریخ ہے۔
بھارت پر پاکستانی الزامات بے بنیاد ہیں، افغان وزیر دفاع




Weekly E Paper

Article
Elisabeth Gabauer: A World Renowned Trainer, Speaker, and Author
Posted in: Article, News(Stacie Banton) Despite today’s competitive workplace, numerous female leaders have achieved extraordinary recognition for their outstanding career accomplishments in multiple fields. Elisabeth Gabauer, a Vienna-based multi-award-winning adult education trainer, speaker, and author, is one of these big names. As an adult education trainer and speaker, Elisabeth has assisted numerous individuals in achieving both personal and […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
ورلڈ اسنوکر، محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا
Posted in: News, Sportsآئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر میں دفاعی چیمپئن محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا۔ محمد آصف نے تیسرے گروپ میچ میں چین کے پلیئر پین یامنگ کو چار ۔ تین سے شکست دی، آصف نے اس سے قبل بحرین کے حبیب صباح اور سنگاپور کے چن کینگ کوانگ کو بھی ہرایا […]
Read More



















Post your comments