class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12069 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز نے ویانا کو ٹرانزٹ اسٹیشن بنالیا

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارتی ایئرلائنز نے ویانا کو ٹرانزٹ اسٹیشن بنالیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے میں ایئر انڈیا کے 20 طیاروں کی ویانا میں ری فیولنگ ہوئی اور عملہ بھی تبدیل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ دہلی، ممبئی، بنگلور سے روانہ ہوئی امریکا اور کینیڈا کی پروازوں نے ویانا ایئرپورٹ پر قیام کیا۔ذرائع کے مطابق سان فرانسسکو، ٹورانٹو، شکاگو، واشنگٹن، نیویارک کی پروازیں بھی ویانا اسٹاپ اوور میں شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حدود کی بندش سے طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کےلیے مشکلات بڑھ گئیں۔ذرائع کے مطابق ویانا اسٹاپ اوور میں ایئر انڈیا کو کروڑوں روپے یومیہ کے اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ یورپ و امریکا کی پروازوں میں ایندھن کی کمی کے ساتھ 4 اضافی گھنٹے بھی لگ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن انڈیگو کی دہلی سے تاشقند اور الماتے کی پروازیں مسلسل منسوخ کی جا رہی ہیں۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کی غیر ملکی پروازیں تو تاخیر کا شکار ہیں ہی مگر اپریشنل وجوہات کی بنا پر پیر کی دوپہر سے رات ایک بجے تک کے 12 گھنٹے میں دہلی ایئرپورٹ کی 510 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ 

فلائٹ شیڈول کے مطابق دوپہر 1 سے رات 1 بجے تک دہلی ایئرپورٹ پر آمد کی 250 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ دن سے رات 1 بجے تک کے 12 گھنٹے میں روانگی کی 260 پروازوں میں تاخیر ہے۔ اندرا گاندھی ایئرپورٹ دہلی پر پروازوں کی آمد میں اوسط تاخیر 55 منٹ رپورٹ ہوئی ہے۔ آپریشنل وجوہات کی بنا پر آمد کی پروازوں میں تاخیر سے خلل کا انڈیکس 4 اعشاریہ 6 تک چلا گیا جبکہ دہلی ایئرپورٹ سے روانگی کی پروازوں میں اوسط تاخیر 65 منٹ تھی اور پروازوں کی روانگی میں تاخیر سے مشکلات کا انڈیکس آخری درجہ 5 تک پہنچ گیا تھا۔ دہلی ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ اندرون ملک کی پروازوں میں تاخیر رپورٹ ہوئی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter