class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12072 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستان میں اس ہفتےگرمی کا عالمی ریکارڈ متوقع

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50  ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم 5 مئی تک ملک پر اثر انداز رہے گا جس کے سبب مئی کے پہلے ہفتے میں بارش کا امکان ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter