class="post-template-default single single-post postid-6077 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستان، موڈیز ریٹنگ بہتر، آؤٹ لک بڑھ کر مثبت

کریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کرتے ہوئے آؤٹ لک مستحکم سے مثبت کردیا۔ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے مقامی اور غیر ملکی کرنسی جاری کرنے اور غیر محفوظ قرضوں کی درجہ بندی کو سی ڈبل اے تھری سے اپ گریڈ کرتے ہوئے سی ڈبل اے ٹو کر دیا ہے ۔ موڈیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کا فیصلہ ملک کی کلی معیشت کی صورتحال میں بہتری، انتہائی کمزور سطح سے معتدل بہتر حکومتی لیکویڈیٹی اور بیرونی کھاتوں کی اچھی صورتحال کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کا ڈیفالٹ خطرہ کم ہو کرسی ڈبل اے 2 کی درجہ بندی کے مطابق ہو گیا ہے۔ موڈیز نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اسٹاف سطح کے معاہدے کے بعد ملک کے بیرونی مالی اعانت کے ذرائع قابل اعتماد ہیں۔ موڈیز نے توقع ظاہر کی ہے کہ فنڈ اگلے چند ہفتوں میں پاکستان کیلئے نئے قرضہ پروگرام کی منظوری دیدے گا۔ موڈیز نے کہا ہے کہ ملک میں کلی معیشت کی صورتحال بہتر ہے، بیرونی کھاتوں کا توازن بھی درست ہے جبکہ زرمبادلہ کے غیر ملکی ذخائر جون 2023 سے دگنا ہو چکے ہیں۔ موڈیز نے کہا کہ حکومت لیکویڈیٹی اور بیرونی کمزوری کے خطرات کو مزید کم کرنے اور آئی ایم ایف پروگرام کے تعاون سے توقع سے بہتر مالیاتی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ موڈیزکے مطابق پائیدار اصلاحات پر عمل درآمد، محصولات میں اضافہ اور معاشی استحکام کیلئے اقدامات سے پاکستان قرضوں کی برداشت کی صورتحال کو بہتر بنا سکتا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter