پاک فضائیہ کے طیاروں نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں عالمی اعزازات جیت لیے۔
برطانیہ میں ہونے والے ایئر شو میں معرکۂ حق میں حصہ لینے والے جے ایف -17سی بلاک تھری طیارے کو سپیرٹ آف دی میٹ ٹرافی سے نوازا گیا ہے۔جے ایف 17 تھنڈر نے پاکستان سے برطانیہ تک مسلسل، نان اسٹاپ ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ کے ذریعے سفر کیا۔اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے سی 130 نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاک فضائیہ کے طیارے سی 130 کو نوازا گیا۔پاک فضائیہ کے طیاروں کو یہ ایوارڈز طیاروں کی شاندار پرواز اور تکنیکی مہارت کے اعتراف میں دیے گئے۔یاد رہے کہ پاکستانی فضائیہ کے دستے میں جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک-تھری لڑاکا طیارہ اور سی-130 ہرکیولیس ٹرانسپورٹ طیارہ شامل تھا۔یہ طیارے دو روز قبل رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025ء میں شرکت کےلیے برطانیہ کی رائل ایئر فورس کے فیئر فورڈ اڈے پر پہنچے تھے۔دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شوز میں سے ایک رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو میں پاکستانی فضائیہ کی شرکت اس کی پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل صلاحیت اور اس کی ہوا بازی کی صنعت کی طاقت کو دکھانے کے عزم کو واضح کرتی ہے۔
Post your comments