class="post-template-default single single-post postid-4968 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

نائجیریا: اسکول کی عمارت گرنے سے 22 طلبہ ہلاک، 130زخمی

نائجیریا کی ریاست پلیٹیو میں دورانِ امتحان اسکول کی عمارت گرنے کے نتیجے میں 22 طلبہ ہلاک جبکہ 130 زخمی ہو گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسکول کی عمارت زمین بوس ہونے کے دوران اس میں تقریباً 1000 طلبہ موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد طلبہ اور اسکول کے عملے کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کو نکالنے کے لیے کام جاری ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔دوسری جانب مقامی لوگوں کے مطابق اسکول کی عمارت گرنے کی وجہ 3 دن سے جاری بارش ہو سکتی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter