class="post-template post-template-elementor_theme single single-post postid-83 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کراچی: سال نو پر ڈبل سواری، ہوائی فائرنگ پر پابندی کا فیصلہ

کراچی میں سال نو پر اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ سمیت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس میں سال نو کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے علاوہ مختلف اضلاع کے ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جیز اسپیشل برانچ نے بھی شرکت کی۔ ترجمان رینجرز نے کہا  کہ سال نو پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب  کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کےخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے سال نو پر ہوائی فائرنگ کے واقعات کے تناظر میں تمام زونل ڈی آئی جیز کو ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔اپنے بیان میں کراچی پولیس چیف نے کہا کہ شہری ہوائی فائرنگ کی فوری اطلاع ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter