کراچی میں سال نو پر اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ سمیت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس میں سال نو کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے علاوہ مختلف اضلاع کے ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جیز اسپیشل برانچ نے بھی شرکت کی۔ ترجمان رینجرز نے کہا کہ سال نو پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کےخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے سال نو پر ہوائی فائرنگ کے واقعات کے تناظر میں تمام زونل ڈی آئی جیز کو ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔اپنے بیان میں کراچی پولیس چیف نے کہا کہ شہری ہوائی فائرنگ کی فوری اطلاع ہیلپ لائن 15 پر دیں۔
کراچی: سال نو پر ڈبل سواری، ہوائی فائرنگ پر پابندی کا فیصلہ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments