class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14880 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کراچی: مومن آباد میں 3 منزلہ عمارت گر گئی

کراچی کے علاقے مومن آباد میں تین منزلہ عمارت گر گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق 4 زخمیوں کو عمارت کے ملبے سے نکال لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ  عمارت کے ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے سے قبل دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگی، ایک شخص آگ سے جھلس کر زخمی ہوا۔انہوں نے کہا کہ 4  زخمیوں کو ملبے سے نکالا گیا ہے، عمارت میں سیاسی جماعت کا دفتر قائم تھا۔

کراچی میں شدید بارش کے بعد کیش وین بھی پانی میں پھنس گئی، اس دوران سیکیورٹی گارڈز کا کمر تک پانی میں کیش محفوظ کرنے کا منفرد منظر وائرل ہوگیا۔

شدید مون سون بارشوں نے شہر کو ایک بار پھر ڈبو دیا، کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔اسی دوران ایک کیش وین پانی میں پھنس گئی تو سیکیورٹی گارڈز لاکھوں روپے سے بھرے تھیلے سر پر اٹھا کر کمر تک پانی میں چلتے رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈز کیش بیگز محفوظ مقام تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہریوں نے گارڈز کی ہمت کو سراہا لیکن ساتھ ہی سوال اٹھایا کہ ایسی صورتحال میں بینک اور انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کیے جاتے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter