بھارتی ساختہ موبائل فونز اور مصنوعات سمیت دیگر آلات پاکستان کی سائبر سیکورٹی کے لیے خطرہ بن گئےجبکہ بھارتی آئی فونز اور متعلقہ آلات کو پاکستانی صارفین کے لیے سنجیدہ نوعیت کے رسک قرار دیئے گئے۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ بھجوادیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے مراسلے میں پاکستان کےحساس انفارمیشن انفراسٹریکچر میں انڈین مداخلت سے مانیٹرنگ اور بھارت کے ساتھ جیو پولیٹیکل تناؤ کے باعث سائبر سیکورٹی کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں جبکہ فیک ویب سائٹس اورایپل طرز کے پورٹل تک رسائی کے ذریعےحساس ڈیٹا چرایا جاسکتا ہے- ذرائع کے مطابق بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈ کٹس اور ڈیوائسز پاکستان کے لیے سیکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں، مصنوعات کے ذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور میلویئر وائرس کی موجودگی جبکہ پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر کے ساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے، ممکنہ چھیڑچھاڑ اور ملیوئیریا سپائی وئیر وائرس کی موجودگی کاخطرہ ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پورٹلز اور ویب سائٹس تک رسائی فیک ای میلزیا میسجز کے ذریعے کی جاسکتی ہے، پروڈکٹس مینو فیکچرنگ کو متاثر کرکے پاکستانی صارفین کی نگرانی کرنے اور ڈیٹا اکٹھا کرنےکا خدشہ ہے- مراسلے میں پاکستان میں ایپل کی مصنوعات کو تصدیق شدہ ری سیلر سے خریدنے، خریداری کے وقت ڈیوائسز کی سیل چیک کرنے اور آئی فون آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے ایپل ڈیوائسز اپڈیٹڈ رکھنےکی سفارش کی گئی ہے- مراسلے میں کمیونکیشن کیلئے اینڈ ٹواینڈ انکرپٹڈ سروسز، مضبوط پاسورڈ اور اینٹی وائرس ایپلی کیشن کےاستعمال سمیت ایپل کےآفیشل چینلز سے اپڈیٹس لینےکی سفارش کی گئی ہے۔
Home / Breaking News, News, Technology / بھارتی ساختہ موبائل فونز سمیت دیگر آلات پاکستان کی سائبر سیکورٹی کیلئے خطرہ بن گئے
بھارتی ساختہ موبائل فونز سمیت دیگر آلات پاکستان کی سائبر سیکورٹی کیلئے خطرہ بن گئے


Weekly E Paper

Article
خانہ کعبہ کی چابیاں سعودی شاہی خاندان کے پاس کیوں نہیں رکھی جاتیں؟
Posted in: News, Articleاگرچہ سعودی فرماں روا کو خادمینِ حرمین شریفین کہا جاتا ہے لیکن درحقیقت خانہ کعبہ کی چابیاں ان کے پاس نہیں ہوتیں۔ یہ چابیاں صدیوں سے شیبی خاندان کے پاس ہیں اور اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا ہے کہ بیت اللّٰہ کی کنجیاں شیبی خاندان کے پاس ہی کیوں ہیں تو اس […]
Read More-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
sports
سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیک پول دنیا سے رخصت
Posted in: News, Sportsآسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں چل بسے۔ دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول نے 1966ء سے 1974ء کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 37.42 کی اوسط سے2807 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔علاوہ ازیں انہوں نے […]
Read More
Post your comments