بھارت اور فرانس کے درمیان 26 رافیل میرین جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 63 ہزار کروڑ بھارتی روپے مالیت کے اس معاہدے میں 22 سنگل سیٹ اور 2 ٹو سیٹر اقسام کے طیارے بھارت کو فروخت کیے جائیں گے۔معاہدے کے تحت فرانسیسی ساختہ یہ طیارے بھارتی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہازوں سے آپریٹ کیے جائیں گے اور روسی ساختہ مِگ 29 کے طیاروں کی جگہ لیں گے۔بھارتی وزارت دفاع کے مطابق اس معاہدے میں 26 طیاروں سمیت پائلٹس کی تربیت، سیمولیٹرز، متعلقہ آلات، ہتھیار اور کارکردگی پر مبنی لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ہے، جن کی فراہمی 2031 تک مکمل ہونے کی متوقع ہے۔
پہلگام واقعے سے متعلق کشمیریوں نے سوالات اٹھانا شروع کردیے۔ کشمیری شہری نے سوال کیا کہ یہاں اتنی بھارتی فوج ہے وہ کیا کررہی ہے، جھک مار رہی ہے؟
کشمیری نے کہا کہ سیاحوں کے ساتھ سیکیورٹی کیوں نہیں تھی؟ کشمیر کچھ لوگوں کی سیاست اور اپنے فائدے کیلئے انڈسٹری ہے اور کشمیری خام مال ہیں۔شہری نے کہا کہ پہلگام حملے میں ایک کشمیری مسلمان عابد شہید ہوا اس کا تو بھارتی میڈیا نے نام تک نہیں لیا، پہلگام میں جنہوں نے حملہ کیا وہ مسلمان نہیں ہوسکتے۔کشمیری شہری نے کہا کہ ہمارے مذہب میں کسی بے گناہ کو قتل کرنا پوری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔
Post your comments