ضلع کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے علاقے پرانا بازی خیل میں بارش کا پانی گھر میں داخل ہوگیا جہاں گھر کے تہہ خانے میں موجود ایک ہی خاندان کے11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پانی گھر کے تہہ خانے میں بھرا تو کمرے میں سوئے مرد، خواتین اور بچوں میں سے کسی کو باہر نکلنے کی مہلت نہ ملی۔مرنے والوں میں 6 بچے، 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں بارش کے سبب بجلی کے 245 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔ملک میں دو روز میں بارشوں سے اموات کی تعداد 23 ہوگئی ہے، تیز بارشوں کے باعث صوابی میں بھی صورتحال بگڑنے لگی ہے جہاں ندی نالے بپھر گئے ہیں اور پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / درہ آدم خیل میں بارش کا پانی گھر میں داخل، تہہ خانے میں سوئے 11 افراد جاں بحق
درہ آدم خیل میں بارش کا پانی گھر میں داخل، تہہ خانے میں سوئے 11 افراد جاں بحق
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments