برطانیہ کی عدالت نے پاکستانی نژاد انجم چوہدری کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق انجم چوہدری کو 26 سال قید سزا دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انجم چوہدری پر شدت پسند تنظیم المہاجرون کی سربراہی کا الزام ہے، انہیں گزشتہ برس 17 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق انجم چوہدری کو 85 برس عمر سے زائد ہونے پر ہی رہا کیا جاسکے گا۔ انجم چوہدری پر دہشت گرد تنظیم کو ہدایات دینے کا مقدمہ وولچ کراؤن کورٹ میں برطانوی انسداد دہشتگردی قانون کے تحت چلایا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انجم چوہدری پر کالعدم المہاجرون کو بطور نگراں ہدایات دینے کا الزام تھا۔ پراسیکیوٹرز نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ انجم چوہدری نے 2014 کے بعد خاص مدت تک دہشتگرد تنظیم کو ہدایات دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انجم چوہدھری کو 2016 میں داعش کی حمایت کے جرم میں بھی سزا سنائی گئی تھی۔
Home / Breaking News, News, World / برطانوی عدالت نے دہشتگردی کے الزام میں انجم چوہدری کو عمر قید کی سزا سنا دی
برطانوی عدالت نے دہشتگردی کے الزام میں انجم چوہدری کو عمر قید کی سزا سنا دی

Related Articles

Weekly E Paper

Article
Every generation faces the same question: How will we lead?
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Every generation faces the same question: How will we lead? This is a question that comes to mind especially on a day like today – as we reflect upon the question of sacrifice and leadership, exemplified throughout our history from the Prophet Musa (upon whom be peace) to Imam […]
Read More-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
sports
عالمی ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟ ویان ملڈر نے بتا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے بتا دیا کہ 400 رنز کا ورلڈ ریکارڈ نہ توڑنے پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا نے ان سے کیا کہا؟ جنوبی افریقہ کے کپتان نے بتایا کہ برائن لارا نے مجھ سے کہا کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تھی، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے […]
Read More
Post your comments